سونا فی تولہ قیمت میں مزید1900روپے کی کمی

204

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) مقامی صرافہ مارکیٹوں میںسونے کی فی تولہ قیمت مزید 1900 روپے کی کمی سے1لاکھ4ہزار200روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت10ڈالرکی کمی سے1713ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1900روپے کی کمی سے 1 لاکھ 4ہزار200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت1629روپے کی کمی سے 89 ہزار 335 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کی کمی سے1350روپے ہوگئی۔