پاکستان اور فلسطین باہمی تجارت کے لیے تعاون کریں، سردار یاسر

208

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان باہمی تجارت کو بہتر کرنے کیلئے دونوں حکومتیں نجی شعبوں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں کیونکہ دونوں کی موجودہ تجارت ان کی اصل صلاحیت کے مقابلے میں بالکل معمولی ہے، پاکستان کی بہت سی مصنوعات بشمول چاول، ادویات، آئی ٹی پراڈیکٹس و سروسز، کھیلوں کا سامان، ٹیکسٹائل مصنوعات، سنگ مرمر کی مصنوعات اور دیگر فلسطین کی مارکیٹ میں بہتر مقبولیت حاصل کر سکتی ہیں، تجارت و سرمایہ کاری سمیت باہمی تعاون کے تمام ممکنہ مواقعوں سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے فلسطینی سفارتخانہ کے زیر اہتمام پاکستان اور فلسطین کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لئے منعقدہ ایک زوم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔