احمد جواد کوہیڈ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مقرر کردیا

90

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ۴ مارچ ؛ ینگ پروفیشنلز پلیٹ فارم برائے زرعی تحقیق برائے ترقی ’’(YPARD) گلوبل یونٹ نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیم کو چوہدری احمد جواد کی سربراہی میں تشکیل دے دیا اور احمد جواد کو پاکستان کے لئیے ہیڈ آف پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ مقرر کردیا۔ وہ اس سے قبل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بھی تین سال تک چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے زراعت کے فرائض انجام دے چلیں ہیں۔وائی فائی پارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ YPARD اس وقت 72 ممالک میں اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔اور یہ ادارہ 8 نومبر 2006 کو نئی دہلی میں قائم کیا تھا۔ اس کی حکمرانی کا ڈھانچہ ترقیاتی زرعی تحقیق کے اسٹیک ہولڈرز (اے آر ڈی) اور زرعی ڈونر کے ایک گروپ کے درمیان معاہدے کی بنیاد پر قائم کیا گیا تھا۔ . نومبر 2006 میں اس کی بنیاد سے قبل مئی 2005 میں سوئٹزرلینڈ میں منعقدہ اجلاس میں اس کی بنیاد کی تجویز دی گئی تھی۔