کارپوریٹ سیکٹرنے اپنا بھرپور کردارادا کیا،گورنرپنجاب

273

کراچی (اسٹاف رپورٹر) (پی آر) ملک میں کورونا وباء کی خطرناک صورتحال کے دوران خیراتی اداروں اور کارپوریٹ سیکڑ نے اپنا بھر پور کردار ادا کیا اور ملک کو اس مشکل صورتحال سے نکالنے میں مدد فراہم کی ان خیالات کا اظہارگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلتھ کے تحت 13ویں سی ایس آر ایوارڈ 2021کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر 75سے زائد کارپوریٹ اداروں کو سی ایس آر ایوارڈ دیئے گئے۔جبکہ اس موقع پرصدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان، میک اے وش کے بانی اشتیاق بیگ،مراکش کے سفیر محمد کرمون، نیشنل فورم فار انوائرنمنٹ اینڈ ہیلھ کے صدر محمد نعیم قریشی، سیکریڑی جنرل رقیہ نعیم، پروجیکٹ ہیڈ انجنئر ندیم اشرف و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی فلاح کیلئے خیراتی اداروں اور کارپوریٹ سیکڑ کے ہر منصوبے کیلئے بھر پور تعاون کرے گی ۔اس موقع پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ این سی او سی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ این سی او سی کے اقداما ت کے تحت آزاد کشمیر کورنا سے کم متا ثر ہوا ۔انہوں نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں 10000کورنا کے کیس رپورٹ ہو ئے اور اس میں صرف 296افراد کی موت ہوئی۔اس موقع پر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ ان ایوارڈ کا مقصد کارپوریٹ اداروں کی کارگردگی کو سراہانہ اور انہیں مذید کام کرنے کیلئے جذبہ دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ این ایف ای ایچ گذشتہ 13سالوں سے ایوارڈ کی تقریب منعقد کر رہا ہے اور ہر سال کچھ نئے اداروں کا اضافہ بھی ہورہا ہے۔اس موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکڑ ثانیہ نشتر نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ہنگامی اقدامات کاور ملک میں کرونا کی صورتحال سے نمٹنے سے اہم کردار ادا کیا۔اس پروگرام سے کئی افراد کی نوکریوں جانے کے بعد اس پروگرام سے کافی مدد ملی۔