چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر مقابلہ کرینگے، جام کمال

412

کوئٹہ (آن لائن )وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکمل اتحاد کے ساتھ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر مقابلہ کریں گے۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے سینیٹر میر صادق سنجرانی کو پی ٹی آئی اور بی اے پی کی طرف سے امیدوار نامزد کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔