اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین رسالت کیس سننے سے معذرت کرلی

221
اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے توہین رسالت کے مجرموں کی جانب سے سزائے موت کے خلاف دائر اپیلوں میں بینچ تبدیلی سے متعلق درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی سماعت سے بھی معذرت کرلی، عدالت نے رجسٹرار آفس کو مجرموں کی اپیلوں کی سماعت کےلیے نیا بینچ تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ جمعرات کے روز سماعت کے دوران مدعی مقدمہ حافظ احتشام احمد اپنے وکیلوں کے ساتھ پیش ہوئے، عدالت نے مجرموں کی اپیلوں کی سماعت کےلیے بینچ کی تبدیلی سے متعلق مدعی مقدمہ کی جانب سے دائر درخواستیں بھی مسترد کردیں۔ چیف جسٹس نے مدعی مقدمہ سے کہا کہ یہ بینچ آپ کی درخواست کی وجہ سے نہیں بلکہ کچھ دوسری وجوہات کی بنا پر مجرموں کی اپیلوں کی سماعت نہیں کرنا چاہتا۔