حیدرآباد:پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت پر گارڈ زخمی

139

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)شہر میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوںمیں ملزمان ایک لاکھ سے زاید رقم لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نسیم نگر میں4 مسلح افراد نے پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش کی، ملزمان نے مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گارڈ سے اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب مارکیٹ تھانے کی حدود اناج منڈی میںمسلح ملزمان نے سرہندی ٹریڈرز کے مالک عبدالحمید سے ایک لاکھ 25ہزار روپے اور 2 موبائل فون چھین کر باآسانی فرار ہوگئے۔ آخری اطلاعات تک مارکیٹ پولیس ڈکیتی کی واردات کا کوئی مقدمہ درج نہ کرسکی۔