پولیس مقابلے اور دیگر کارروائیوں میں 41 ملزم گرفتار

93

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پولیس نے مقابلے اور دیگر کارروائیوںمیں2زخمی رہزنوں سمیت 41 ملزمان گرفتار کرلیے۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پل کے قریب شاہراہ پاکستان پر 2ملزمان شہری محمد علی ولد انور علی سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس موبائل کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈکیت عدنان علی ولد علی محمد عرف اقبال اور امیر محمد عرف عامر لد ملا محمد گل زخمی ہوگئے ملزمان سے دو ٹی ٹی پستول نقد رقم دو موبائل فونز اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد موٹرسائیکل KNL-4156 گلستانِ جوہر کے علاقے سے چھینی گئی تھی گلبرگ پولیس نے دوران گشت اسٹریٹ کریمنل چرس میں ملوث ملزمان بابر ولد جمعہ اور شاہ رخ ولد محمد اسلم کوگرفتار کرکے اسلحہ چرس اور بائیک برآمد کرلی عزآباد پولیس نے دو اسٹریٹ کریمنل اور موٹر سائیکل لفٹرساحل ولد ذیشان ، احسن ولد نبیل کو گرفتار کرلیا ۔رضویہ سوسائٹی پولیس نے دو منشیات فروش عمران عرف ٹینڈ، سیدولی اورایک گٹکا فروش محمد اسماعیل کو گرفتارکرلیا۔ ڈاکس پولیس نے منشیات فروش حیات ،بغدادی پولیس نے منشیات فروش اختر،سعید آباد پولیس نے تین ملزمان مدثرعلی ،محمد اور عجب علی،ابراہیم ،کلاکوٹ پولیس نے7 جواریوںکو گرفتارکرکے داو پر لگی رقم ساڑھے پانچ ہزار روپے ،تین موبائل فونز وآلات قماربازی کا سامان برآمد کرلیا۔ سمن آبادپولیس نے گٹکا فروش علی رضاکو گرفتارکرکے گٹکا برآمد کرلیا ۔ادھر ویسٹ زون پولیس نے ڈکیتی قتل، زناکاری اور متعددوارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ۔ایس پی ویسٹ سہائے عزیز نے بتایا کہ ملزمان سے5مختلف اقسام کے ہتھیار، 2موٹر سائیکلیں سمیت ایک لاکھ 3ہزارروپے کیش اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتارملزمان ڈکیتی کے دوران 2افراد کو قتل، 11کوزخمی کرچکے ہیں اور 20سے زائد سنگین مقدمات میں ملوث ہیں۔ گرفتارملزمان کاسابقہ مجرمانہ ریکارڈبھی موجودہے۔