خودکشی کے واقعات اور حادثات میں خاتون سمیت 9 جاں بحق

192

کراچی( اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات واقعات میں خاتون سمیت11افرادجاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیاری چاکیواڑہ 01 نمبر کے قریب گھر سے ایک خاتون کی پھندا لگی ہوئی لاش ملی ، متوفی کی شناخت 24سالہ منجولہ زوجہ رمیش کے نام سے ہوئی۔ جوہر بھٹائی آباد غنی بخش گوٹھ گھر سے30سالہ محمد بلال ولد عبدالعزیز کی پھندا لگی لاش ملی۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی نے گھریلو پریشانی کی وجہ سے خودکشی کی ہے تاہم پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے، گلشن معمار گلشن رضوان لان کے قریب گھر سے 50 سالہ ادریس ولد محمد صادق کیپھندا لگی لاش ملی۔ لیاقت آباد نمبر 2 جمعہ دودھ والی گلی فلیٹ سے 60 سالہ یوسف ولدیامین کی 3 روز پرانی لاش برآمد پولیس کے مطابق ہلاکت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی، بلدیہ ٹا ؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن ابوہریرہ مدرسے کے قریب کام کے دوران مزدور پانی کے گڑھے میں گرکر جاں بحق ہوگیا ۔محمود آباد تھانے کی حدود کا لا پل کے قریب گراؤنڈ سے10دن پرانی 55سالہ شخص کی لاش ملی ۔ درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 05 خیابان مجاہد سگنل کے قریب ٹریفک حادثے میں 22سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا، اسٹیل ٹاؤ ن کے علاقے نیشل ہائی ہائی وے دھابیجی کے قریب ٹریف حادثے میں ایک18سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔ ناردرن بائی پاس پرٹریفک حادثے میں 50 سالہ محمد نواز ولد محمد جام جاں بحق ہوگیا۔ چاکیواڑہ تھانے کی حدود گلستان کالونی مدینہ مسجد کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 45سالہ محمد ساجد ولد محمد فردوس زخمی ہوگیا ۔ پاپوش نگر تھا نے کی حدود ناظم آباد بلا ک 5اے قبرستان کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 60سالہ ولی محمد ولد عثمان زخمی ہوگیا ۔ نیو کراچی تھانے کی حدود نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے میں اے ایس آئی52 سالہ راحیل ولد حبیب اللہ زخمی ہوگیا ، مضروب ٹریفک پولیس سیکشن میںتعینات تھا۔ علاوہ ازیں اورنگی ٹاؤن قصبہ ایم پی آر کالونی مرحبا ہوٹل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے55 سالہ محمد اکرم ولد حاجی لال محمد جاں بحق ہوگیا ۔لیاری تیسرٹاؤن سیکٹر 51 سے 35سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش ملی۔