پبلک ایڈ کمیٹی کے وفد کی سی ای او فیصل کینٹ سے ملاقات

138

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی گلشن جمال اور عسکری فور کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے سی ای او فیصل کینٹ سے ملاقات کی اور علاقے میں پانی،پراپرٹی ٹیکس،قبرستان، گلیوں میں سڑکوں کی مرمت اور پارکس کی بحالی جیسے مسائل پر بات ہوئی۔ پانی کے حوالے سے طے پایا کہ پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی واٹر بورڈ اورکنٹونمنٹ کے اعلی افسران کو مسئلے کے حل کے لیے ایک میزپر بٹھائے گی اور معاملات طے کیے جائیں گے، سردست کنٹونمنٹ بورڈ کے والو مین کو واپس لایا جائے گاجس کا ٹرانسفر کر دیا گیا تھا، نیز ناتھا خان پل کے ساتھ واقع قبرستان میں علاقے کے مرحومین کے لیے بھی جگہ مختص کرنے کے لیے سول ایوی ایشن کے حکام سے بات کی جائے گی.۔پراپرٹی ٹیکس کے امور پر سی ای او صاحب نے وفد کو بریف کیا اوراس سلسلے میں اپنی اور عملے کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔وفد میں جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نجیب ایوبی.ضلع شرقی کے نائب امیر نعیم اختر،علاقے کے ممتاز سماجی رہنما ابن الحسن ہاشمی،ناظم علاقہ فیصل کینٹ عبدالرحیم شہزاد اورناظم حلقہ گلشن جمال نسیم اختر شامل تھے۔