مرغی،دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار ناراضی

214

مرغی،دودھ کی قیمتوں میں اضافے پر اظہار ناراضی کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بیورو آف سپلائی اینڈ پرائزز ڈاکٹر کھٹو مل جیون نے کراچی میں دودھ اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں ناجائز اضافے پر ناراضی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر کھٹو مل جیو ن کی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی اینڈ پرائزز نے کمشنر کراچی کو خط ارسال کردیا۔ خط کے متن کے مطابق کمشنر کراچی سے کہا گیاہے کہ کراچی کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختارکاروں کو ہدایت جاری کی جائے کہ وہ اپنے اپنے جوریڈیکشن میں ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔