این اے 75 بے ضابطگی: آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے بیان ریکارڈ کرادیا

153

اسلام آباد (آن لائن) این اے این اے 75 ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں کے معاملے پر آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری نے اپنا بیان الیکشن کمیشن میں ریکارڈ کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آئی جی پنجاب انعام غنی اور چیف سیکرٹری پنجاب جواد ظریف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جہاں ان سے این اے 75 ضمنی الیکشن میں بے ضابطگیوں اور ہونے والے ناخوشگوار واقعات سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔ دونوں افسروں نے الگ الگ الیکشن کمیشن حکام کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔