لین دین اور گٹھ جوڑ سے سیاست کا جنازہ نکالا گیا، فردوس عاشق

33

لاہور (نمائندہ جسارت) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے یوسف رضا گیلانی کی فتح نوٹ سے جڑی ہے، لین دین اورگٹھ جوڑ کر کے سیاست کا جنازہ نکالا گیا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے نوٹ کو عزت دے کر اپنے تابوت میں آخری کیل ٹھونکی، پی ڈی ایم کا امیدوار وقتی طور پر جیتا، نظریہ عمران خان کا جیتا ہے۔ جمعرات کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بہادری و دلیری سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرکے اس ٹولے کی بساط کو الٹ دیا ہے، کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنا عمران خان کا مشن ہے، جعلی راج کماری یوسف رضا گیلانی کی فتخ کا ڈنکا بجا رہی تھیں کیا وہ اسلام آباد سے اپنی خاتون امیدوار کی شکست کو بھول گئیں؟۔ عمران خان نے ن لیگ کو پنجاب اور پیپلز پارٹی کو سندھ تک محدود کردیا، تحریک انصاف سینیٹ کی اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی۔