ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو کی کمی

143

لاہور (آن لائن) سرکاری پیداواری ادارے او جی ڈی سی ایل نے ایل پی جی کی قیمت میں حیرت انگیز کمی کر دی۔ لوکل ایل پی جی پروڈیوسرز نے ماہ مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 22روپے ،گھریلو سلنڈر 258روپے، کمرشل سلنڈر 922.44روپے اور میٹرک ٹن میں 21،860 روپے کی کمی کر دی۔مارچ کے لیے ایل پی جی کی اوگرا کی طرف سے مقرر کردہ قیمت 96860روپے فی میٹرک ٹن تھی۔علاوہ ازیں چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ یہ ایل پی جی کی امپورٹ بند کرنے کی ایک اورسازش ہے، ملک بھر میں ایل پی جی کی کھپت کو پورا کرنے کے لیے 60 فیصد ایل پی جی امپورٹ کرنا ضروری ہے۔ اگر ایل پی جی کی امپورٹ کو روکا گیا تو ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کا گیپ بڑھ جائے گا اور ایل پی جی کی قیمتوں میں روز بروز حیرت انگیز اضافہ ہو گا۔