منی لانڈرنگ ،شہباز و اہلخانہ کیخلاف سماعت 10 مارچ تک ملتوی

147

لاہور (نمائندہ جسارت) احتساب عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ و آمدن سے زاید اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کر دی۔ جمعرات کے روز احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت کے جج نے جیل حکام کی طرف سے شہباز شریف کو پیش نہ کرنے اور جیل حکام کے تاخیر سے آنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ یہ کوئی چھانگا مانگا کی عدالت نہیں۔ عدالت نے جیل حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا بعدازاںوکلاکی استدعا پر عدالت نے جیل حکام کو وارننگ دیتے ہوئے شوکاز نوٹس واپس لے لیا۔ مزید برآںاحتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری کی عدالت نے شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہان کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا۔ عدالتی سماعت پر حمزہ شہباز نے اپنی حاضری مکمل کرائی جبکہ شہباز شریف کو عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔