پی ایس ایل 6، پشاور زلمی کو قصور وار ٹھہرانا غلط ہے‘ پی سی بی

247

کراچی (اے پی پی) پشاور زلمی کو پی ایس ایل سیزن 6 کے ملتوی ہونے کا ذمہ دارٹہرانا بلکل غلط ہے۔ پاکستان سپر لیگ ملتوی ہونے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کو منعقدہ پی سی بی کی پریس کانفرنس کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان اور ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے واضح الفاظ میں کہا کہ پشاورزلمی کو صورتحال کا ذمہ دارٹہرانا بالکل غلط بات ہے ۔جاوید آفریدی وہاب ،ریاض اور ڈیرن سیمی کی ملاقات پر انہوں نے معذرت بھی کی تھی،بعد میں جاوید آفریدی ڈیرن سیمی اور وہاب ریاض کی نہ صرف ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی بلکہ سیلف آئسولیشن بھی کی۔ ترجمان پی سی بی نے کہا کہ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے تینوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے اور زلمی کی معذرت اور اپیل کے بعد وہاب اور سیمی کو اسکواڈ جوائن کرنے کی اجازت دی تھی۔