عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے سینٹرل پاک والی بال چیمپئن شپ جیت لی

136

لاہور (جسارت نیوز) عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے سینٹرل پاک والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔ عبد الرشید والی بال کلب بدوکی ٹیم نے سینٹرل پارک والی بال چمپئن شپ کے فائنل میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شہزاد کلب کو2-1سیٹ سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم نے پہلے سیٹ میں 21-8 سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں شہزاد کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 21-18سے جیتا جبکہ تیسرے سیٹ میں عبد الرشید والی بال کلب بدوکی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسر سیٹ 21-19 سے جیت لیا ۔ عبد الرشید کلب کی طرف سے رضوان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا جبکہ شہزاد کلب کی طرف سے وٹو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ میچ کے اختتام پر ٹیسٹ کرکٹر عامر نذیر نے اور اسپورٹس منیجر سینٹرل پارک محمد کلیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔اس ٹورنامنٹ کو کامیاب کروانے میں حاجی عبدالرشید اور میا ں سجاد احمد کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا ۔ونر ٹرافی بمعہ کیش 20,000عبد الرشید والی بال کلب ،رنر اپ ٹرافی بمعہ کیش 10,000شہزاد والی بال کلب ،تیسری پوزیشن بمعہ کیش 5000میاں سعید میموریل والی بال کلب،فائنل میچ کے مین آف دی میچ محمد رضوان (عبد الرشید والی بال کلب)، بیسٹ پلیئر محمد وٹو (شہزاد والی بال کلب) کو دیا گیا ۔والی بال ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سنٹرل پارک کے میاں طاہر جاوید ،میاں محمد ناصر ، میاں محمد خالد کا شکریہ ادا کیا۔