سوئٹزرلینڈ:نقاب پرپابندی سے متعلق ریفرنڈم 7مارچ کوہوگا

97

برن (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئٹزرلینڈ میں نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ریفرنڈم پر 7 مارچ کو رائے شماری ہوگی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت سوئس پیپلز پارٹی (ایس وی پی) کی جانب سے اس مہم کا آغاز کیا گیا ہے، جو چاہتے ہیں کہ ملک میں عوامی مقامات پر نقاب کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔ پارٹی کی جانب سے سوئٹرزلینڈ کے سب سے بڑے شہر زیورخ کے باہر گاؤں میں ’’انتہا پسندی کو روکیں‘‘ کے عنوان سے متعصبانہ بل بورڈ بھی لگایا گیا ہے، جس میں خاتون کی تصویر موجود ہے اور اس نے سیاہ اسکارف پہنا ہوا ہے اور نقاب کیا ہے۔