صادق سنجرانی کے ٹیلیفونک رابطے نیشنل پارٹی سے حمایت طلب

207

اسلام آباد (آن لائن) چیرمین سینیٹ کے لیے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی نے ٹیلیفونک و براہ راست رابطے تیز کر دیے۔ نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر میر کبیر محمد شہی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سنییٹر کامل علی آغا، مرزا محمد آفریدی، سجاد طوری سمیت دیگر بھی شریک ہوے ۔ چیرمین سینیٹ نے نیشنل پارٹی سے حمایت مانگ لی، ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل پارٹی نے پارٹی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا، نیشنل پارٹی کی سینیٹ میں 2نشستیں ہیں۔