موجودہ سینیٹ کا الوداعی اجلاس آئندہ ہفتے،نئی سینیٹ کا 12 مارچ کو ہوگا

168

اسلام آباد (صباح نیوز) موجودہ سینیٹ کا الوداعی اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔ رخصت ہونے والے ارکان سینیٹ کا گروپ فوٹو لیا جائے گا، 3 دن تک اہم تقریبات بھی ہوں گی۔ نئی سینیٹ کا پہلا باضابطہ اجلاس 12 مارچ کو ہوگا، ارکان حلف اٹھائیں گے۔ بعد ازاں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ہوگا۔