الیکشن کمیشن کاوزیراعظم کے الزامات کانوٹس، اجلاس طلب

101

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک+صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان کے قوم سے خطاب میں عاید کردہ الزامات پر الیکشن کمیشن نے آج خصوصی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن وزیراعظم کے بیان پر آئینی حدود میں رہتے ہوئے ردعمل جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا بھی نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے ریکارڈ طلب کر لیا جبکہ ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔