بائیڈن انتظامیہ کی فلسطین دشمنی اور اسرائیل حمایت کُھل کر سامنے آگئی

289

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے جرائم کی تحقیقات کے اعلان کی پُرزور مخالفت کرتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم اسرائیل اور اس کی سلامتی کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگی کو برقرار رکھیں گے اور عالمی فوجداری عدالت کے فلسطینیوں کیخلاف جنگی جرائم کی تحقیقیات کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں جو اسرائیل کو غیر منصفانہ انداز میں نشانہ بنانا چاہتی ہے۔

پرائس نے کہا کہ آئی سی سی کا اس معاملے سے کوئی سروکار نہیں اور اسرائیل آئی سی سی کا فریق بھی نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کو اسرائیلی اہلکاروں کے جنگی جرائم پر تحیقیقات کیے جانے پر شدید تحفظات ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر فتوؤ بینسودا نے قبل ازیں ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ تفتیش آزادانہ ، غیر جانبدارانہ اور بغیر کسی خوف اور حمایت کے کی جائے گی۔