نیوزی لینڈ میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

251

آکلینڈ: نیوزی لینڈ میں 7.3شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیاہے،جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلہ نیوزی لینڈ کے مشرقی شہر گسبورن سے 180 کلومیٹر دور آیا،جس کی گہرائی تقریباً 10 کلومیٹر تھی۔ امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب آیاجس کی شدت 6.9 ریکارڈ کی گئی تاہم مقامی ایجنسی کے مطابق اس کی شدت 7.3 تھی۔

زلزلے کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے وارننگ جاری کی ہے کہ زلزلے کے مرکز کے اردگرد 300 کلومیٹر کے علاقے میں سونامی کی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔