سینیٹ الیکشن، نتائج چیلنج کرنے کیلیے 3 روز کا وقت

389

سینیٹ الیکشن میں ریٹرننگ آفیسرکے فیصلے کو 3روزمیں الیکشن کمیشن میں چیلنج کیاجاسکتاہے۔

ذرائع کے مطابق 6 مارچ تک نتائج کو چیلنج نہ کیا گیا تومنتخب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔ الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفیسرکا فیصلہ برقراررکھے تواسے الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کیاجاسکے گا۔

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کےتمام منتخب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کےگوشوارے طلب کر لیے ہیں۔انتخابی اخراجات گوشوارےجمع نہ کرانےوالوں کی کامیابی کانوٹیفکیشن روک لیاجائےگا۔

دوسری جانب پارٹی نظم وضبط کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے2 ارکان سندھ اسمبلی کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 2بیلٹ پیپرزپرامیدواروں کے نام کے آگے نمبر1 یا 2 لکھنےکے بجائے صرف 2 لکھا گیا۔