وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

278

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ اور سیکیورٹی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی اور اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی اور ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا  جبکہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان پاک بھارت ایل او سی پر سیز فائر کے حوالے سے پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی۔

یاد رہے اس سے قبل 25 جنوری کو بھی وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔