روس: 50،000 سال پہلے کا گینڈا دریافت

330

یہ اب تک کا سب سے محفوظ بچا ہوا قدیم زمانے کا نوعمر گینڈا ہے جس کے بہت سارے اعضاء اب تک صحیح سلامت ہیں، جس میں اس کے ہیزل رنگ کے بال ، آنتیں ، پٹھے بھی شامل ہیں۔

آئس ایج (دنیا کے برفانی دور) کی یہ مخلوق روس کے شمال میں یاکوٹیا کے علاقے میں پگھلنے والی برف سے ملی تھی۔ یاکوٹیا کی اکیڈمی آف سائنسز سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ویلری پلوٹنکوف کا کہنا ہے کہ گینڈے کی عمر تین سے چار سال کے درمیان تھی اور یہ اپنی ماں سے الگ ہوگیا تھا، غالباً ڈوبنے سے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جانور کی جنس ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ ہم انتظار کر رہے ہیں کہ ریڈیو کاربن تجزیہ کرنے کے بعد اس کی وضاحت کریں گے۔ یہ گینڈا تقریباً 50،000 سال پہلے کا ہے۔