‘پاک فوج کی ضرب حدید مشقیں جاری’

396

راولپنڈی: پاک فوج کی موسم سرما کی سالانہ تربیتی مشق ضرب حدید جاری ہے، جس میں بہاولپور کور کے دستے میدان جنگ کے ماحول میں مختلف مشقیں اور طریقہ کار کی مشق کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی ضربِ حدید کے نام سے سالانہ مشقیں جاری ہیں اور ان مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور مختلف حصوں میں ہم آہنگی لانا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بہاولپور کور کے زیر اہتمام ضربِ حدید کے نام سے سالانہ فوجی مشقیں جاری ہے جبکہ موسم سرما کی مشق ضرب حدید میں شریک جوانوں نے مختلف ڈرلز اور حکمت عملی کی مشقیں اور آپریشنزکی تیاریاں کیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مشقوں کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاریوں کو بڑھانا اور افواج کے مختلف حصوں میں ہم آہنگی لانا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق صحرا اور میدانی علاقوں میں موسمی حالات کے پیش نظرڈرلزبھی کی جارہی ہیں جبکہ اس دوران جنگی حکمت عملی، فائر پاور اور نقل وحرکت کی مشقیں بھی کی گئیں۔

دوسری جانب  چوتھے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کھاریاں میں نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر میں جاری ہے ، مقابلوں میں چیلنجنگ صورتحال ، جسمانی اور ذہنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

چوتھے بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں میں مختلف ٹیمیں ٹیکنیکل بیٹل ڈرلز اور دیگر حربی صلاحیتوں کامظاہرہ کررہی ہیں جبکہ آبی رکاوٹوں و دیگرچیلنجز پر مبنی مقابلے بھی ہونگے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 3 روزہ مقابلوں میں پاکستان آرمی کی 8 ڈومیسٹک ٹیموں کے علاوہ 8 اتحادی ممالک کی ٹیمیں بھی حصہ لے رہی ہے جبکہ اتحادی ممالک میں اردن ، سری لنکا ، ترکی اور ازبکستان کی ٹیمیں مقابلوں میں شریک ہونگی اور مراکش ، انڈونیشیا ، قازقستان اور تاجکستان صرف مبصرین کی حیثیت سے شامل ہورہے ہیں۔