جاپان: 90 سال کی عمر میں ویڈیو گیم کا جنون رکھنے والی خاتون

897

ایک جاپانی خاتون جنہوں نے 90 کی دہائی میں پہنچنے کے باوجود ویڈیو گیم کھیلنے کا شوق جاری رکھا ہے، دنیا کی سب سے قدیم گیمر کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔

ہماکو ​​موری ، جنہیں 250،000 یوٹیوب صارفین “گیمر دادی” کے نام سے جانتے ہیں، نے 39 سال قبل گیم کھیلنے کا آغاز کیا تھا اور پھر یہ شوق جنون کی حد تک پہنچ گیا اور 90 سال کی عمر کو پہنچنے کے باوجود یہ شوق سے ویڈیو گیم کھیلتی ہیں۔
اور اب ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ، موری جن کا پسندیدہ گیم “گرینڈ تھیفٹ آٹو” سیریز ہیں، باضابطہ طور پر دنیا کی سب سے قدیم گیمنگ یوٹیوبر بن چکی ہیں۔