سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں ن لیگ کے ٹکٹ نے کام دکھایا، مریم

391

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان  نےاعتماد کا ووٹ لے لیا تو آگے گھڑا ہے پیچھے کھائی ہے، حکومت کا آرڈیننس لانا اورالیکشن کمیشن کوالزام دیناایسےہی نہیں تھا،سینیٹ الیکشن میں پیسہ نہیں ن لیگ کے ٹکٹ نے کام دکھایا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ حکومت کی جمہوریت اس وقت کہاں سورہی تھی جب 2018کاالیکشن چوری ہوا، اسمبلیاں توڑکرالیکشن میں وہ جاتاہےجس نےعوام کی خدمت کی ہو، حکومت کا یہ حال ہےکہ اپنےبل بوتےپرسینیٹ کی ایک نشست نہیں جیت سکے۔

ن لیگ کی نائب صدر  کا کہنا تھا کہ اوپن بیلٹ اوروہ تمام بھاگ دوڑایسےنہیں تھی ان کونظرآگیاتھاکہ یہ ہاررہےہیں،کس نےکہاتھاکہ اگرشوآف ہینڈ نہ ہواتوالیکشن کےبعداپوزیشن روئےگی۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف نےلندن میں بیٹھ کرطاقت کےایوان ہلاکررکھ دیے، الیکشن میں پیسانہیں چلامسلم لیگ ن کا ٹکٹ  چلا ہے، الیکشن میں شوآف ہینڈ نہ ہونے پر اپوزیشن کو رلانے والے خود رو رہے ہیں۔

انہوں نےمزید کہاکہ اگران اراکین نےان چوروں کاساتھ دیاتوعوام ان کامحاصرہ کرےگی،ان کےاراکین سےکہتی ہوں آٹا،چینی،بجلی،گیس چوری کےجرائم میں بالکل شریک نہ ہوں۔