بھارتی فوج میں خودکشیوں میں اضافہ، کرنل اور 2 اہلکاروں کی خودکشی

255

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں تین  مختلف واقعات میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں قابض فوج کے ایک اور اہلکار نے ذہنی دباؤ کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، واقعہ کے بعد اہلکار کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب گزشتہ روز سری نگر میں ہی بھارتی فوج کے کرنل سندیپ بھگت نے اپنی ہی رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا جب کہ ایک اور واقعہ میں فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی تھی۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ کے باعث بھارتی فوج کے سینکڑوں اہلکار خودکشی کرچکے ہیں۔