پارٹی ارکان نے اعتماد کا اظہار نہ کیا تو اپوزیشن میں چلا جاؤں گا، وزیر اعظم

366

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ پارٹی ارکان سمجھتے ہیں کہ مجھے وزیر اعظم نہیں رہنا چاہیے تومیرے خلاف ووٹ دیں، پرسوں اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لونگا،ایوان نے اعتماد کا اظہار نہ کیا تو اپوزیشن میں چلا جاؤں گا۔

ٹیلی ویژن پروزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کا بیٹا لوگوں کو خرید رہا تھا،جب یوسف رضا گیلانی کھلے عام پیسہ چلا کر سینیٹر بنے گا تو کیا بنے گا، شفاف انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، یوسف گیلانی کو سینیٹ انتخاب جتوا کر میرے سر پر ان کا مقصد عدم اعتماد  کی تلوار لٹکا کر این آراو حاصل کرنا تھا۔

عمران خان نے قوم سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کیا بڑے ڈاکوؤں کے خلاف پیچھے پڑنا صرف میری ذمہ داری ہے؟ملک سے چوری ہونے والا پیسہ میرا نہیں پوری قوم کا ہے، ملک سے بھاگے ہوئے مجرم کیلئے میڈیا کے لوگ عدالت گئے،نواز شریف ، اس کامنشی اور داماد ملک سے بھاگے ہوئے ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جوکروڑوں روپےخرچ کرکےسینیٹربنےگاوہ ریکورکیسےکرےگا،ہمارے جو 16،15 لوگ بکےہیں ہمیں پتاتوچلے،کیا آئین چوری کرنےکی اجازت دیتاہے،تحریک انصاف کواتنی ہی سیٹیں ملیں جتنی ملنی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پرویزمشرف نےدباؤ میں آکران دونوں پارٹیوں کو این آر او دےدیا لیکن میں اپوزیشن کےہاتھوں نہ بلیک میل ہوں گانہ این آر او دوں گا،پاپڑوالےکےنام پرپیساباہر اس لیےبھیجتےہیں کہ پکڑےنہ جائیں۔