سونے کی قمیت میں بڑی کمی

282

کراچی: ملک میں سونے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1900 روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہے۔ 10 گرام سونےکی قدر میں بھی 1629 روپے کی کمی ہوئی ہے اور 10 گرام سونا 89 ہزار 335 روپےکا ہوگیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر کم ہوکر 1713 ڈالر فی اونس ہے ۔