مسلمانوں پر مظالم؛ بھارت کی ریٹنگ ‘آزاد’ سے کم کر دی گئی

302

مسلمانوں سمیت اقلیتوں پر بڑھتے تشدد کے واقعات پر امریکی تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس نے بھارت کی ریٹنگ آزاد سے کم کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی تھنک ٹینک فریڈم ہاؤس نے بھارت کی ریٹنگ آزاد سےجزوی آزاد کردی ہے۔ تھنک ٹینک نےسیاسی اور شہری آزادی میں کمی پربھارت کی ریٹنگ کم کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اورپریس پربڑھتےدباؤ پربھارت کی ریٹنگ کم کی گئی ہے۔گزشتہ سال مسلمانوں پر بڑھتا تشدد بھارت کے درجے میں کمی کا باعث بنا۔

گزشتہ سال دلی ہنگاموں میں درجنوں مسلمانوں کی اموات بھارت کےدرجے میں کمی کا باعث بنے۔آزادی کی  درجہ بندی میں بھارت کا  اسکور اب 71 سے کم ہوکر 67 ہوگیا ہے۔

امریکی تھنک ٹینک نے بھارت کو سیاسی حقوق میں 40 میں سے 34 نمبر دیے جب کہ بھارت کو شہری آزادیوں میں 60 میں سے 33 نمبر دیے۔