محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

358

کراچی: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ رواں ماہ شہر میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، اور رواں ماہ ذیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک رہنے کی توقع ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے موسم اب سے مرطوب رہے گا، دن میں گرمی جب کہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے، رواں ماہ بارش کا کوئی سسٹم متوقع نہیں ہے، اور رواں برس گرمیوں کا دورانیہ  بھی زیادہ ہوگا، عموما گرمی کا آغاز اپریل سے ہوتا ہے، لیکن اس سال گرمی کا آغاز مارچ سے ہوگیا ہے۔