وزیراعظم آج شام ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے

448

سینیٹ الیکشن میں حکومتی امیدوار کو اسلام آباد کی نشست پر شکست کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے آج قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم آج ساڑھے 7 بجے قوم سے خطاب کریں گے، خطاب میں عمران خان سینیٹ الیکشن اور اوپن بیلٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے۔

وزیر اعظم نے ہفتے کے روز ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم اراکین سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔ عمران خان نے تمام حکومتی اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ سینیٹ الیکشن میں صرف پیسہ چلے گا۔ مخالفین کے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہمارے چند لوگ خریدے گئے، سب کے نام معلوم ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت موجودہ چیئرمین سینیٹ کو ہی امیدوار نامزد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والے پریشان ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کے لیے ہمارے لوگ پورے ہیں۔