پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی، اسلم ابڑو اور شہریار خان کو نوٹس جاری

260

پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کرنے والے اپنے 2 ارکان کو اظہار وجوہ کے نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے اسلم ابڑو اور شہریار خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 7 روز میں جواب طلب کرلیا۔

نوٹس چیئرمین مرکزی کمیٹی برائے نظم و احتساب نےجاری کیے۔

سینیٹ الیکشن میں اسلم ابڑو اور شہریار خان نے سیف اللہ ابڑو کو ووٹ دینے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ٹکٹ دینے کا فیصلہ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کیا۔