وزیراعظم کی زیرِ صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس، اہم فیصلے متوقع

231

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں حکومت کو اسلام آباد میں بڑے اپ سیٹ نے سر جوڑنے پر مجبور کردیا۔ وزیراعظم نے اجلاس کے لیے آج تمام سرکاری مصروفیات ترک کردیں۔

وزیراعظم کی زیرِ صدارت اجلاس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزرا شریک ہوں گے۔ اجلاس میں سینیٹ الیکشن کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ حفیظ شیخ کی شکست کی وجوہات پر بریفنگ بھی ہوگی۔

وزیراعظم اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم تحریک کا جائزہ لیا جائے گا۔