پی ایس ایل6: مزید 3 کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے

287

پاکستان سپریم لیگ سیزن سکس میں شامل دوٹیموں کے تین کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی ایس ایل 6 میں کھیلنے والی دو ٹیموں کے تین کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے کھلاڑی 10 روز کی آئسولیشن میں چلے گئے۔

مزید تین کیسز سامنے آنے سے غیر ملکی کھلاڑی بھی پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مزید 3 کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔

کھلاڑیوں میں کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر گزشتہ روز ان کا ٹیسٹ کی گیا۔ کھلاڑیوں نے بدھ کو ہونے والے میچز میں شرکت نہیں کی تھی۔

پی ایس ایل 6 کی آرگنائزنگ کمیٹی آج ٹیموں کے مالکان، مینجمنٹ کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کرے گی۔ لاہور میں پی ایس ایل میچز کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔

تین نئے کیسز کے بعد پی ایس ایل 6 میں شریک افراد میں کورونا وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے  جس میں 6 کھلاڑی اور ایک آفیشل شامل ہے۔