جعلی راجکماری کا ٹوئٹر خاموش ہے، فردوس عاشق اعوان

169

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کی خاموشی پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی راج کماری کا ٹوئٹر خاموش ہے، سینیٹ کا تقدس مجروح کرنے والے عناصر بے نقاب ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان میں نوٹ کی نہیں ووٹ کی سیاست ہوگی۔ وقت ثابت کرے گا کہ وہ اپنی رسوائی کا تاریخی بندوبست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا تقدسم جروح کرنے والے عناصر بے نقاب ہوں گے، ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگاتے رہے اور جب وقت آیا تب پسپائی اختیار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وڈیو کا منظر عام پر آنا پی ڈی ایم کو بے نقاب کرگیا جبکہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی عزت کو بھی داو¿ پر لگا دیا۔