لاڑکانہ ،سگ گزیدگی میں مزید 25افراد زخمی

230

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے 25 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 4 سالہ ذیشان، گلزار، سائینداد، 5 سالہ زریاب، 6 سالہ علی حیدر، 7 سالہ کبیر، 8 سالہ عزادار، ذیشان، 11 سالہ احمد اللہ، 12 سالہ عروج خاتون، کومل بیبی، سہانہ، 15 سالہ ہمت و دیگر شامل ہیں جنہیں اہل خانہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں ویکسین اور طبی امداد دے کر گھر بھیج دیا گیا۔