صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے ،مظہرنیاز رانا

156

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)چیف سیکرٹری بلوچستان مظہر نیاز رانا نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو مزید بہترے بنانے کیلیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔کوئٹہ میں چیف سیکرٹری کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پولیس اور لیویز حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے رابطوں کو بہتر بنائیں ، امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔عوام کے جان و مال کی ذمے داری حکومت کی اولین ذمے داری ہے اس حوالے سے پولیس اور لیویز اپنی ذمے داریوں کو پورا کریں۔