صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،میرضیااللہ

37

لسبیلہ (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے امن وامان کی مجموعی صورتحال سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں اعلیٰ عسکری وسول قیادت نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے امن وامان کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور سینیٹ انتخابات کے موقع پر سیکورٹی کے حفاظتی اقدامات سے متعلق مختلف امور کا جائزہ لیا۔ شرکا نے امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور مزید بہتری کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، اے آئی جی آپریشن پرویز خان، لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، کیپٹن ریٹائر اصفر مشرف، ایس ایس پی انوسٹی گیشن اسد خان ناصر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثاقب کاکڑ، سی ٹی ڈی سے خالد باقی و دیگر متعلقہ حکام کی شرکت۔ اجلاس میں داخلی راستوں کی سیکورٹی کا جائزہ اور ریڈزون کی سیکورٹی میں اضافے کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ سینیٹ انتخابات تمام اراکین اسمبلی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ وزیر داخلہ بلوچستان نے کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں کی سیکورٹی مزید سخت کی جائے، امن و امان کے حوالے سے صوبے کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کیا، امن و امان کے لیے ہم نے بڑی قربانیاں دی ہیں، کسی دشمن کو ملک کا امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔