عمرکوٹ، ویرو میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، ملزم فرار، مقدمہ درج نہ ہوسکا

152

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت) عمرکوٹ کے قریب ویرو میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا، شوہر نے بھاری چیز سے وار کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا، قتل کی وجہ گھریلو تکرار بتائی جارہی ہے، قتل کے بعد شوہر فرار ہوگیا۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔