عبداللطیف نظامانی کے صاحبزادے اور یوتھ ونگز کے چیئرمین عبدالمناف نظامانی کے انتقال پر تعزیتی اجلاس

254

سجاول (نمائندہ جسارت) واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی کے چھوٹے صاحبزادے اور یوتھ ونگز کے چیئرمین عبدالمناف نظامانی کے انتقال پر حیسکو دفتر سجاول میں تعزیتی اجلاس ہوا، جس میں ایس ڈی او حیسکو نثار احمد چانڈیو، واپڈا لیبر یونین سجاول کے چیئرمین شیر زمان سہتو اور دیگر عہدیداران نعیم احمد عمرانی، امیر بخش کھوسہ، نیاز خواجہ، دلشاد باجوہ، عبدالغفور خاصخیلی، اسلم مگسی، عبدالرحیم میمن و دیگر نے شرکت کی۔ تعزیتی اجلاس میں مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ واپڈا ہائیڈرو ورکرز یونین کے صدر عبداللطیف نظامانی سے ان کے صاحبزادے کی وفات پر دکھ کا اظہارکیا اور مرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔