سکھر ،عوامی شکایات کی شنوائی کیلیے کھلی کچہری کا انعقاد

174

سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے شہری مسائل و عوامی شکایات کی شنوائی کیلیے یو سی 2 میں ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر سابق میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ،صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کے فرزند اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن سندھ کے چیئرمین سید کمیل حیدرشاہ، پبلک ہیلتھ کے افسران، پی پی پی سکھر کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ارشد مغل، سابق صدر ایوان صنعت و تجارت سکھرملک محمد رضوان سمیت دیگر نے شرکت کی، علاقہ مکینوں نے اپنے مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر جناح ویلفیئر ایسوسی ایشن سکھر کے چیئر مین اصلاح الدین شیخ نے کھلی کچہری میں علاقہ یو سی 2سمیت شہر کے دیگر علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، اور حکام سے مطالبہ کیا سکھر شہر میں فوری نکاسی آب کا مفلوج نظام درست کیاجائے،مسائل کو حل کیاجائے، کمیل حیدر شاہ اور سابقہ میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے فوری افسران کو کہا کہ سکھر میں صفائی نکاسی آب کا مسلہ جلدحل کیاجائے۔ لوگوں کی شکایات کا ازالہ کیا جائے۔