کوئٹہ ،منشیات برآمدگی کا جرم ثابت ، 2ملزمان کو قید و جرمانے کی سزا

199

کوئٹہ(نمائندہ جسارت)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سریاب ڈویژن کوئٹہ طارق انور کاسی نے منشیات برآمدگی کا جرم ثابت ہونے پر 2ملزمان کو قید اور جرمانے کی سزا سنائیں سنا دیں۔سرکار کی جانب سے ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر خالد احمد پانیزئی نے مقدمات کی پیروی کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم محمد نصیر کو گزشتہ سال تھانہ کیچی بیگ اہلکاروں نے چرس برآمد کر کے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا تھا گزشتہ روز مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم محمد نصیر کو 10سال قید با مشقت اور مبلغ ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔عدالت نے نیوسریاب پولیس تھانہ کے حدود میں چرس برآمدگی کے مقدمہ میں نامزد ملزم حمید اللہ کو جرم ثابت ہونے پر 5سال قید بامشقت اور مبلغ 30 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو ایک ماہ مزید قید بھگتنا ہوگی۔