ٹنڈوآدم ،بیوپاری ملاارشاد کے واقعے کی تفتیش کیلیے کمیٹی قائم

149

ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم میں مزاحمت کے دوران مارے جانیوالے سفینہ کے بیوپاری ملا ارشاد کے واقعے کی تفتیش کیلیے سی آئی اے انچارج کی سربراہی میں کمیٹی قائم، ٹیم نے ٹنڈوآدم پہنچ کر اہل خانہ ملازمین اور متعلقہ افراد کے بیانات الگ الگ قلمبند بھانجے سمیت ملازمین شامل تفتیش بیانات لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کی شاہ فیصل اسٹریٹ میں ایک ہفتے قبل لاکھوں روپے کی ڈکیتی کے دوران مارے جانے والے سفینہ گٹکے کے تاجر ملا ارشاد کے قتل کے مقدمے کی تفتیش ایس ایس پی سانگھڑ عثمان غنی صدیقی نے سی آئی اے سانگھڑ کو منتقل کو منتقل کردی ہے جس کی نگرانی ایس ایس پی سانگھڑ خود کررہے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق سی آئی اے پولیس مقتول تاجر کے اہل خانہ سمیت متعلقہ افراد کے فون کے سی ڈی آر ریکارڈ نکلوائی لیا ہے اس کی روشنی میں پولیس ملزمان تک پہنچنا چاہتی ہے۔ گزشتہ روز سی آئی اے انچارج جاوید اقبال چانڈیو کی ٹیم ٹنڈوآدم پہنچی جسمیں لیڈی انسپکٹر میڈم کوثر سمیت دیگر اہلکار شامل ہیں تفتیشی ٹیم نے مقتول کے اہل خانہ بیوی، بھانجے، بھانجی سمیت دیگر کے الگ الگ بیانات لیے ۔پولیس نے مقتول کے بھانجے اور ملازمین کو بھی تھانے طلب کیا اور ان سے معلومات حاصل کیں جبکہ پولیس نے ملاکھن کے رہائشی انور بروہی کو گرفتار کیا تھا جوکہ اصل بلوچستان کا رہائشی ہے جس کے مقتول ارشاد ملا سے کاروباری تعلقات بتائے جاتے ہیں ۔انور بروہی سے سی آئی اے پولیس نے سانگھڑ نے تفتیش کی تو ان کی طبعیت خراب ہونے پر اسے چھوڑ دیا گیا جبکہ انور بروہی نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے اس پر تشدد کیا اور جرم قبول کرنے کیلیے دباؤ ڈالا گیا ایک ہفتے قبل سٹی تھانے ٹنڈوآدم پر تعینات ہونیوالے ایس ایچ او سٹی جاوید جلبانی طبعیت کی خرابی پر آر پی او حیدرآباد سے ایک ماہ کی رخصت لے چکے ہیں ۔ٹنڈوآدم سٹی تھانے پر ایس ایس پی سانگھڑ نے خالد راجپر کو ایس ایچ او سٹی تعینات کیا ہے ٹنڈوآدم میں بڑھتی ہوئی بے دامنی، لوٹ مار، منشیات، جوئے اور گٹکے کی فراوانی کی وجہ سے تین ایس ایچ اوز معطل ہو چکے ہیں۔