کندھکوٹ، تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

143

کندھکوٹ( نمائندہ جسارت) کندھکوٹ میونسپل کمیٹی اور انکروچمنت عملے کی طرف سے عبدالکریم پٹھان کے مکان کو خالی کروادیا۔ اس موقع پر عبدالکریم پٹھان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں 20 سال سے بیٹھے ہیں۔ ہمارے پاس کمپیوٹرائزڈ کھاتے ہیں کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں بہت سے غیر قانونی قبضہ آوروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ ایڈمنسٹرٹر مونس راہوجو نے کہا ہم کندھکوٹ میں عدالتی حکم کے مطابق غیر قانونی قبضوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں۔ عدالت کے حکم کے تحت جو بھی ہو گا اس پر عملدرآمد کروایا جائیگا۔