سینیٹ الیکشن، وزیراعظم کی آمد پر اپوزیشن کی شدید نعرے بازی

331

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سینیٹ الیکشن کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے قومی اسمبلی حال پہنچے تو حکومتی اراکین اسمبلی نے ڈیسک بجا کر وزیر اعظم کا استقبال کیا تاہم ایوان میں موجود پیپلز پارٹی کی جانب سے شدید نعرے بازی کی اور جئے بھٹو کے نعرے لگاتے رہے۔ ریٹرننگ افسر کی جانب سے مسلسل تنبیہ کے باوجود دونوں جانب سے اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔ الیکشن کمیشن حکام نے نعرے لگانے سے منع کرتے ہوئے تنبیہ کی کہ اگر اب نعرے لگائے گئے تو ایکشن لیا جائے گا۔ ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد حکومتی اراکین نے وزیر اعظم کے ساتھ پرجوش مصافحہ کیا اور ایڈوانس میں حفیظ شیخ کی کامیابی کی مارکباد دیتے رہے اس موقع پر اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں بعدازاں وزیر اعظم اپنے چےمبر مےں چلے گئے ۔