پاک فوج ہر چیلنج پر پورا اترے گی،آرمی چیف

205
دشمن پروپیگنڈے سے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچاسکتا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری کمانڈر نے ملاقات کی، قطری کمانڈر نے کہا کہ پاک فوج کی علاقائی امن کےلیے کوششیں قابل تعریف ہیں، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج قطر کے ساتھ مل کر ہر چیلنج پر پورا اترے گی، قطر کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قطری بری فورسز کے کمانڈر میجر جنرل سعید حسن محمدنے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں پر قطری کمانڈر کو پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا، قطری کمانڈر نے یادگار شہداءپرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔اس موقع پرچیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری کمانڈر نے ملاقات کی جس میں خطے کی سکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، افغان امن عمل سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں باہمی دفاعی روابط اور سکیورٹی تعاون میں وسعت کے امور بھی زیر غور آئے۔ قطری بری فورسز کے کمانڈر نے پاک فوج کی علاقائی امن کی کاوشوں کی تعریف بھی کی۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں،پاک فوج قطر کے ساتھ ہر چیلنج پر پورا اترے گی،پاک فوج برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتے ہیں۔